نئی دہلی،15ڈسمبر(ایجنسی) لوک سبھا میں نوٹوں کی منسوخی پر بحث کرانے کی مانگ کو لے کر اپوزیشن کے شور شرابہ اور آگسٹا ویسٹ لینڈ سودا گھوٹالے میں ایک طاقتور سیاسی کنبہ کے ملوث ہونے کے الزامات پر بنچ کے ارکان کے بحث کرانے کے مطالبے پر ہوئے بھاری ہنگامہ کی وجہ سے اسپیکر سمترا مہاجن نے آج ایک بار کے التوا کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ایوان کی کارروائی دوبارہ 12 بجے شروع ہوئی تو ضروری دستاویزات ٹیبل پر رکھنے اور ضروری کام مکمل کرنے کے بعد اسپیکر نے وقفہ صفر کا اعلان کیا لیکن حزب اختلاف کے ارکان نے نوٹ بندي پر بحث کرانے کا مطالبہ دہرایا اور اس سلسلے میں شور شرابہ کرنے لگے۔
اسی درمیان بنچ کے ارکان نے اگستا ویسٹ لینڈ کا معاملہ اٹھایا اور اس پر بحث کرانے کے سلسلے میں ہنگامہ کرنے لگے۔